تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:59

قبائلی علاقوں میں پولیو کے مزید چار نئے کیسز سامنے آگئے

پشاور…قبائلی علاقوں میں پولیو کے مزید چار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد فاٹا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے سپن قبر کے ڈھائی سالہ ذوالقرنین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شمالی وزیرستان کی ایک سالہ عاصمینہ ، سولہ ماہ کی عجوہ اور نو ماہ کے افغان بچے میں پولیو وائرس پایا گیا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق متاثرہ بچوں نے پولیو ویکیسن کی ایک خوراک بھی نہیں لی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق نئے پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی جبکہ فاٹا میں ان کی تعداد 31 اور خیبر پختونخوا میں 6 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.