15 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:18
کوئٹہ : ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو اٹھائیس روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا
کوئٹہ …کوئٹہ سے مغوی ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو اٹھائیس روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔ عدم باز یا بی کے خلاف ڈاکٹرز کا سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں بائیکاٹ جاری ہے ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی کے خلا ف ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں روزانہ چا ر گھنٹے کی علامتی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مناف ترین کی بازیابی کے لئے حکومت اور انتظامیہ موثرا قدامات نہیں کررہی ہے اور چار ہفتے گزر گئے تاہم ابھی تک ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ڈاکٹرز نے احتجاجا صوبائی سنڈیمن ہسپتال میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا یا ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہیکہ مغوی ڈاکٹر مناف ترین کو جلد بازیاب کروایا جائے۔ڈاکٹر منا ف ترین کو گزشتہ ماہ کی سترہ تاریخ کو پشین اسٹاپ سے اغوا کیا گیا تھا۔