17 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:52
لندن میں دسویں فریز آرٹ فیئرکا آغاز
لندن…دسواں فریز آرٹ فیئر لندن میں شروع ہو گیا۔152سجی سجائی گیلیریاں عوام کیلئے کھول دی گئیں۔ لندن کے ریجنٹ پارک میں دو حصوں پر مشتمل فریز فیئر سجا ہے، فریز لندن اور فریز ماسٹر نامی دونوں حصوں میں دنیا بھر فن پارے شامل ہیں۔ فریز ماسٹر میں تاریخی آرٹ کو سجایا گیا ہے، جبکہ فریز لندن میں آج کل کے زمانے کے جدید فن پارے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔20اکتوبر تک جاری رہنے والے اس فریز فیئر میں 60ہزار شائقین کی آمد متوقع ہے۔