19 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:5
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت 10 بچے ہلاک
کول کتا…بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث 10 بچے ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مالدا ڈسٹرکٹ کے سرکاری اسپتال میں گذشتہ تین روز کے دوران 20 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں سے دس بچے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہوئے۔ والدین نے طبی عملے پر غفلت و لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال میں عملہ کم ہے اور طبی آلات بھی خراب ہیں۔ تاہم اسپتال انتظامیہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بچوں کو اسپتال لایا گیا تو ان کی حالت پہلے ہی تشویش ناک تھی۔مالدا اسپتال میں پچھلے سال بھی 200 بچے ہلاک ہوئے تھے۔