تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:28

پنجاب میں تصدیق شدہ ڈینگی مریضوں کی تعداد545ہو گئی

لاہور…پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعدڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 545 ہوگئی۔اکتوبرکاآخری عشرہ شروع ہوچکا،مگرڈینگی وائرس ابھی تک پنجاب میں پنجے گاڑھے ہوئے ہے۔روزانہ ڈینگی کے نئے مریض سامنے آ رہے ہیں،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 24 کیسز سامنے آگئے،ان مریضوں کاتعلق لاہور اور راولپنڈی سے ہے،جنہیں لاہورکے میو ،سروسز،گنگا رام اورجنرل اسپتالوں کے علاوہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے،پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 545 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 6 ہزار 328 ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.