22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:7
لاہور کے نجی اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا
لاہور… لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کانگو وائرس کا مریض دم توڑ گیا،،محکمہ صحت پنجاب نیکانگو وائرس کی تصدیق کی تھی۔فیروز پور روڈ پر واقع نجی اسپتال کے ذرائع کے مطابق اقبال ٹاوٴن کا رہائشی 37 سالہ ذیشان کانگو وائرس میں مبتلا ہوا، جس کا علاج جاری تھا، ،ذیشان کو آئسولیشن وارڈ میں رکھاگیاہے۔محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم بھی بھی اس مریض کا معائنہ کیا تھا،، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں داخل ہوتاہے۔وائرس کے باعث جسم پر نشانات پڑ جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ابھی تک کانگو وائرس کی کوئی ویکسین دریافت نہیں کی جا سکی۔