تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:23

پنجاب میں ڈینگی نے پنجے گاڑھ لئے،مزید27افرادوائرس سے متاثر

لاہور…پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد اس وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ صوبے میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 585 تک پہنچ گئی ہے۔ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑھ لئے،روزانہ بڑی تعداد میں شہری اس وائرسسے متاثرہونے لگے ہیں۔ محکمہ صحت نے مزید 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی۔ مریضوں کا تعلق لاہور،راولپنڈی،بہاولپور اور وہاڑی سے ہے۔ لاہور سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 275 ہو گئی جبکہ راولپنڈی میں 200اورشیخوپورہ میں ڈینگی کے 59 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد6ہزار480ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.