22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:33
خیبر پختونخوا کے 7اضلاع میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کاآغاز کل سے ہوگا
پشاور…خیبر پختونخوا کے 7اضلاع میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کل سے شروع ہو رہی ہے۔ای پی آئی حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے سات اضلاع بنوں ،ڈی آئی خان،کوہاٹ ،لکی مروت ،پشاور ،صوابی اورٹانک میں 15 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے جبکہ پشاورکی 38 یونین کونسلوں میں 4 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطر ے پلا ئے جائیں گے۔صوبے کے ان ساتوں اضلاع میں پو لیو کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے باعث ان علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔