27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:23
ملک بھر میں پولیوکیسز کی تعداد53ہوگئی
پشاور…خیبرپختونخوااورقبائلی علاقوں سے پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ایف آر بنوں کی ایک سالہ بشریٰ اور خیبر ایجنسی کے ایک سالہ طفیل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوابی سے تعلق رکھنے والی دو ماہ کی نظیفہ بھی پولیو وائرس کاشکارہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 53 ہو گئی۔2012ء میں ملک بھر سے پولیو کے 58 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔