28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 18:41
کے پی کے :کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی ملازمت میں ایک سال کی توسیع
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکز کی مستقلی اور تنخواہوں کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی کے مطابق کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کے کلینکس سیل کر دیئے جائیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی اور تنخواہوں کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے۔