29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:49
بر طا نیہ میں 52، امریکہ میں 45فیصد لو گ کا بھو توں پر یقین؛ تحقیقی نتائج
نیویارک… این جی ٹی…تو ہم پر ستی صرف ہمارے ہی معاشر ے کاحصہ نہیں بلکہ ایک تحقیق کے مطابق بر طا نیہ میں با و ن فیصدلوگ بھو توں پر یقین رکھتے ہیں ۔ Association for the Scientific Study of Anomalous Phenomenaکے تحت کیے گئے بر طا نیہ میں بھو توں اورما فوق الفطرت طا قتوں پر یقین رکھنے والے افراد کی شر ح میں گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے اضا فہ ہوا ہے ۔ سن دو ہزار پا نچ اور نو میں کیے گئے سر ویز کے مطا بق بھوتوں پر یقین رکھنے والے افراد کی شر ح چا لیس فیصد تھی جو دوہزار تیرہ میں بڑ ھ کر با ون فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ مطا لعے کے مطابق اس رحجا ن میں اضافے کی وجہ ٹیلیو یژن پر بھو ت پریت کے موضو ع پر بننے والے ڈرامے اور Paranormal Activities جیسی فلموں کی کامیا بی ہے ۔ امریکہ میں کیے گئے سر وے کے نتا ئج ظا ہر کر تے ہیں کہ پینتالیس فیصد امریکی بدروح اور بھو توں کی مو جو دگی تسلیم کرتے ہیں جبکہ کینیڈا میں ان تصورات پر یقین رکھنے والے افراد کی شرح سینتا لیس فیصد ہے۔ سر وے کے مطابق نہ صر ف لو گوں کی بیشتر تعداد ایسی طا قتوں پر یقین رکھتی ہے بلکہ ہر پانچ میں ایک فردایسے تجربے سے گزرنے کا دعو یٰ بھی کر تا ہے ۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ خواتین میں یہ خیا لات سب سے زیا دہ ،مردوں میں نسبتاً کم اور اٹھار ہ سے چوبیس سال کے نوجوانوں میں سب سے کم پا ئے جا تے ہیں ۔