29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:44
خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق
پشاور …پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔مریض کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔خیبرٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عنایت اللہ نے جیو نیوز کو بتا یا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کو اسپتال لایا گیا ہے۔ اس میں کانگو وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ ڈاکٹرعنایت کا کہنا تھا کہ مریض اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے اوراسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر عنایت کے مطابق نے کہا کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی مہلک بیماری ہے۔