1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:25
سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی دمہ کی بیماری میں شدت
پشاور…خیبر پختون خوا میں سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی دمہ کی بیماری بھی شدت ا ختیار کر گئی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر مختار زمان نے جیو نیوز کو بتا یا کہ موسم سرد ہو گیا ہے جس سے پشاور سمیت شمالی علاقوں میں دمہ کی بیماری بھی بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دمہ کی بیماری کاحملہ کسی بھی موسم اورعمرمیں ہو سکتا ہے۔تاہم سردی کی شدت اور فضائی آلودگی کے باعث دمہ‘سانس اور سینے کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔