تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:2

دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد سورائسز کی بیماری کی لپیٹ میں

کراچی …جلد سے خون رسنے کے باعث پیدا ہونے والی بیماری سورائسز نے دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ماہر امراض جلدپروفیسر ڈاکٹر اظہر رشید نے جیو نیوز کو بتا یا کہ جسم کے کسی بھی حصے بالخصوص ہاتھ یا پاوں کے تلووں پر سرخ رنگ کے ہلکے نشانات ابھرنے لگیں، ہلکا ہلکا درد شروع ہو جائے اور پھر جلد سے خون رسنے لگے تو یہ علامات سورائسز بیماری کے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اظہر رشید کے مطابق یہ بیماری نئی نہیں لیکن اس بیماری سے متعلق لوگوں میں آگہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورائسز کی شرح خیبر پختونخوا میں اٹھارہ فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سورائسز سے جسم کا مدافعتی نظام متاثر ہو جاتا ہے۔ جبکہ یہ بیماری والدین سے بچوں کو بھی منتقل ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.