4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:12
رات دیر تک جا گنے والے بچے مو ٹا پے کا شکا ر ہو سکتے ہیں، تحقیق
لندن …این جی ٹی … حالیہ تحقیق کے مطا بق صرف جنک فو ڈ کا استعما ل ہی بچوں میں مو ٹا پے کا سبب نہیں بلکہ رات کو وقت پر نہ سو نا بھی اس کی اہم وجہ ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق نیند پوری نا ہونے سے انسان زیادہ کھانے کی جانب مائل ہوتا ہے جس سے موٹاپے میں اضافہ ہو سکتاہے ۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیند کی کمی بھوک بڑھانے والے ہارمونز کو بڑھادیتی ہے جبکہ تھکاوٹ اور چڑچڑے پن کی وجہ سے انسان کی قوتِ ارادی بھی متاثر ہوتی ہے اور بھو ک لگنے کے صورت میں مضر صحت اور کم غذائیت والی اشیا بھی کھا لیتے ہیں جس کا نتیجہ موٹاپے کی صورت میں نکلتا ہے۔ماہرین کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لئے کم از کم 8 گھنٹے کی نیند ضروری ہے ورنہ موٹاپا اور چڑچڑے پن سمیت کئی خطرناک امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔