6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:25
پنجاب میں مزید 57افراد ڈینگی وائرس کا شکار
لاہور…گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید57افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار232ہوگئی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے انسدادِ ڈینگی مہم کئی روز سے جاری ہے، تاہم ابھی تک ڈینگی مریضوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی۔ ترجمان محکمہٴ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مزید 57مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ نئے مریض لاہور کے میوٴ اورسروسز، فیصل آباد کے الائیڈ اور راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ صوبے میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1ہزار232ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اتوار کو حکومت پنجاب نے انسدادِ ڈینگی ڈے منایا تھا، جبکہ صوبے میں ڈینگی کے خلاف مہم بھی زور و شور سے جاری ہے ، لیکن ابھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں کمی نظرنہیں آرہی۔