6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:57
سرگودھا میں گندے پانی سے کاشت ،پیٹ کے امراض بڑھ گئے
سرگودھا…سرگودھا میں گندے پانی سے کاشت کے باعث پیٹ کے امراض بڑھ گئے ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کا شت کی جارہی ہے جس کے استعمال کے باعث سبزیوں کے استعمال سے جلد اور پیٹ کے امراض بڑھ گئے ہیں۔اس صورت حال کے سبب اسپتالوں میں بڑی تعداد میں جلد اور پیٹ کے امراض میں مبتلا مریض آرہے ہیں۔