10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:59
جلال پور بھٹیاں :خاتون کے پیٹ سے 9 کلوکی رسولی برآمد،مریضہ تندرست
جلال پور بھٹیاں…جلال پور بھٹیاں میں 50 سالہ کی خاتون کے پیٹ سے آپریشن کے ذریعے 9 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی۔مقامی اسپتال میں زیر علاج عذرا بی بی نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے متعدد اسپتالوں اور ڈاکٹروں سے رجوع کررہی تھیں، لیکن تمام نے معذرت کرلی تاہم ڈاکٹر ہارون ادریس نے کامیاب آپریشن کرکے رسولی نکال لی۔ ڈاکٹر کے مطابق مریضہ کی حالت اب بہتر ہے۔