تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:1

آٹھ بہنوں کا بھائی دل کے عارضے میں مبتلا ، اہل خانہ کو مسیحا کا انتظار

میانوالی … میانوالی میں آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی علی حسن دل کے ایسے عارضے میں مبتلا ہے جس کا پاکستان میں علاج نہیں ، علی حسن کی ماں اوربہنیں کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں ۔میانوالی کا اٹھارہ سالہ علی حسن نویں جماعت کا طالب علم ہے، اہل خانہ کے مطابق سات اکتوبر کو اس پر اچانک بے ہوشی طاری ہوگئی۔ اسپتال پہنچایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ دل کے مرض ڈی سی ایم کا شکار ہے۔علی حسن کی بہنیں کہتی ہیں کہ یہ مرض پہلے ہی اُن کے دو بھائی اور ایک بہن چھین چکا ہے اب ڈاکٹر ز نے علی حسن کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ، یہ خطرہ بیرون ملک علاج سے ہی ٹل سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.