27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:3
امریکی خواتین وزن کم کرنے کے چکر میں روئی کھانے لگیں
نیویارک…وزن گھٹانے کیلئے انسان کیا کچھ نہیں کرتا۔ لیکن امریکا میں خواتین نے تو حد ہی کردی۔ وزن کم کرنے کے چکر میں روئی کھانے لگیں اور الٹا جان کو خطرے میں ڈالنے لگیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایسی وڈیوز اپ لوڈ کی جارہی ہیں جس میں روئی کے گولوں کو اورنج جوس میں ڈبو کر کھانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔اس خطر ناک ڈائیٹنگ کے طریقہ کار پر عمل کرنے والوں کا کہناہے کہ پانچ کاٹن بالز کھانے سے ناصرف پیٹ بھر جاتاہے بلکہ کافی گھنٹوں تک بھوک بھی نہیں لگتی۔ لیکن ڈاکٹر وزن کم کرنے کے اس طریقہ کوانسانی جان کیلئے بے حد خطر ناک ٹھرارہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق روئی کاکھاناایسے ہی ہے جیسے پلاسٹک یا کپڑا کھالیا جائے کیونکہ روئی کو پولیسٹرفائبر سے بھی بنایا جاتاہے جس میں کیمیکل ہو تے ہیں۔