28 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:2
کھیلوں کے مقابلے دیکھ کر بھی جسمانی فٹنس برقرار رکھی جا سکتی ہے، تحقیق
سڈنی …این جی ٹی …آسڑیلیا میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر آپ کو ورزش کرنا پسند نہیں تو د یگر افراد کو کھیلتے دیکھ کر بھی اپنی جسمانی فٹنس بر قرار رکھی جا سکتی ہے۔ ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی میں ہونیوالی اس تحقیق کے مطابق ٹیلیویژن پر ٹیلی کاسٹ ہونے والے کھیلوں کے مختلف مقابلے دیکھ کر دل کی دھڑکن اور سانس لینے کی رفتار میں ا تنی تیزی آجاتی ہے جتنی ورزش کے دوران ہوتی ہے ۔محقق پروفیسر واہن میک فیلڈ کے مطابق اعصابی نظام اور پٹھوں کی سرگرمیاں ورزش کے دوران بڑھ جاتی ہیں اور کسی کو مشقت کرتے دیکھ کر بھی یہی صورتحال پیداہوتیہے ۔