تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:19

انٹرنیشنل ذیابیطس فاؤنڈیشن کا وسیم اکرم کو ینگ لیڈر ایوارڈ دینے کا اعلان

کراچی…انٹرنیشنل ذیابیطس فاؤنڈیشن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ینگ لیڈر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پندرہ سال سے شوگر سے جنگ لڑنے والے وسیم اکرم کو ایوارڈ تین دسمبرکو ملے گاسابق کپتان نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انہیں ایوارڈ تین دسمبر کو میلبرن میں فاؤنڈیشن کی کانگرس کے دوران دیا جائے گا۔اس حوالے سے وسیم اکرم نے جیو سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ذیابیطس کو خوراک بہتر بنانے اور ورزش سے شکست دی جا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.