تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:42

لاہور: ڈینگی سے متاثرہ ایک اورمریضہ دم توڑگئی، تعداد 17ہوگئی

لاہور…لاہورمیں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک اورمریضہ دم توڑگئی، پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی، 24گھنٹے میں مزید 29 کیسز سامنے آنے پر مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار349 ہو گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والی لاہورکی 58سالہ رضیہ بی بی لاہورکے میواسپتال میں زیر علاج تھی۔ اسکے انتقال کے بعد صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے، ادھر 24گھنٹے میں ڈینگی کے مزید29کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعدصوبے میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار349 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.