تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:26

ڈائٹنگ کرنے والوں کیلئے پاپ کارن کا استعمال انتہائی مفید ہے،تحقیق

لندن …این جی ٹی …گرما گرم پاپ کارن بچے اور بڑے سب ہی پسند کرتے ہیں تاہم بہت سے لوگ پاپ کارن کے طبی فوائد سے ناآشنا ہیں ۔ لندن کے ایک کالج میں پاپ کارن پر کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاپ کارن میں موجود غذائیت بھوک کی اشتہا کو کم کرتی ہے جو ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاپ کارن میں وٹامن بی کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جسمانی قوت بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.