تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 23:9

کمپیوٹر گیمز کھیلنے والے معمر افراد ہم عصروں کی نسبت تیز چلتے ہیں،نئی تحقیق

نیویارک… این جی ٹی…امریکہ میں ہونے والی ایک حیرت انگیز تحقیق کے مطابق ویڈیو گیم کھیلنے والے معمر افراد اپنے ہم عصروں کی نسبت تیز چلتے ہیں۔جی ہاں تحقیق کے مطابق ایسے معمر افراد جو دماغی استعداد بڑھانے والے کمپیوٹر گیمز کھیلتے ہیں نہ صرف ان کی چال ان کے ہم عصر ساتھیوں کی نسبت بہتر ہوتی ہے بلکہ وہ چلتے ہوئے زیادہ بہتر توازن بھی قائم رکھ سکتے ہیں۔امریکی یونیورسٹی آف الینوئے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ انسان کے چلنے کا انحصار محض جسم پر ہی نہیں بلکہ ذہنی کارکردگی پر بھی ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اکثر معمر افراد جسمانی کمزوری کے باعث چلتے چلتے گر پڑتے ہیں لیکن اس بات کا تعلق انسان کی دماغی صحت سے بھی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ کمزور پڑتی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.