تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:59

فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی

پشاور…اسلام آباد سے پولیو ویکسین نہ پہنچ سکی، فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انسداد پولیو فاٹا کے فوکل پرسن ڈاکٹر احسان الحق نے بتایا کہ اسلام آباد سے پولیو ویکسین نہ پہنچنے کی وجہ سے مہم ملتوی کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سوا تمام قبائلی ایجنسیوں میں آج شروع ہونا تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں اجلاس جاری ہے جس میں مہم کے نئے شیڈول کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.