10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:21
خواتین میں کمر درد کی بڑی وجہ ’ہینڈ بیگ‘ہے، تحقیق
نیویارک …پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین میں کمر درد کی شکایت عام ہے۔ماہرین کہتے یں کہ اس دور کی اہم وجہ خواتین کے اپنے خوبصورت ہینڈ بیگ ہیں۔امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق کندھے پر بھاری بھرکم بیگ لٹکانے سے مسلز عدم توازن کا شکار ہوتے ہیں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباوٴ پڑنے سے کمر میں درد شروع ہوجاتا ہے،جو گردن سے ہوتا ہوا دماغ تک جا پہنچتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر درد سے بچنے کیلئے بیگ کے وزن میں کمی کی جائے اورچوڑے اسٹریپ والے بیگ استعمال کیے جائیں،جبکہ ہاتھوں کے ہینڈل والے بیگ زیادہ فائدہ مند ہیں۔