تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 18:36

سندھ :محکمہ صحت نے سات کروڑ روپے انسداد ڈینگی مہم میں اڑادیئے

کراچی …سرکاری لیبارٹری نے تصدیق کی ہے کہ سندھ میں ڈینگی سے بچاوٴکااسپرے غیرمعیاری اورگھٹیاتھا۔سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق سندھ بھرمیں ڈینگی سے بچاوٴ کااسپرے2نمبردوائی سے کیاگیا۔ادھر ای ڈی اوصحت ڈاکٹرظفراعجاز کے مطابق محکمہ صحت سے سوا2کروڑروپے کی دوائی خریدی۔علاوہ ازیں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دوامیں ملانے کیلیے ڈیزل اورپٹرول پرتقریباًپونے5کروڑروپے خرچ ہوئے۔دریں اثناء بتایا جاتا ہے کہ کراچی کے2ایڈمنسٹریٹراورڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے سربراہ ڈینگی بخارمیں مبتلاہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.