11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 10:7
پنجاب میں ڈینگی کے مزید کیس رپورٹ،کل تعداد2ہزار580ہو گئی
لاہور…پنجاب میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،14 میں سے 9 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے،پنجاب میں ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے مناسب انتظامات نہ ہونے سے ڈینگی کے مریضوں میں کمی نہ آسکی،نئے مریضوں میں سے 9 کا تعلق لاہور،3 کا راولپنڈی اور ایک مریض کا تعلق شیخوپورہ سے ہے،یہ مریض میواسپتال ،چلڈرن اسپتال ،سروسز اسپتال اور بے نظیر بھٹو راولپنڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں،پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 2 ہزار 580 ہوگئی ہے ۔اب تک 18 افراد جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔