تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:42

خیبر ایجنسی میں پولیو ورکرزکا مہم میں شرکت سے انکار

پشاور…خیبر ایجنسی میں گزشتہ روز پولیو ورکر کے قتل کے بعد سیکیورٹی ملنے تک ورکرز نے مہم میں شرکت کرنے سے انکار کردیا، ایجنسی بھر میں پولیو مہم معطل ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر کے جاں بحق ہو نے کے واقعہ کے بعد پولیو ورکرز نے پولیومہم میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے ایجنسی بھر میں پولیو مہم معطل ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جب تک سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی وہ پولیو مہم میں شامل نہیں ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.