تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:34

ٹما ٹر کا استعما ل ہائی بلڈ پر یشر اورکو لیسٹرو ل سے محفو ظ رکھتا ہے

کینبرا… این جی ٹی…ایک حا لیہ طبّی تحقیق میں بتا یا گیا ہے کہ سر خ ٹما ٹرو ں کا استعمال بلند فشا ر ِ خو ن اور خو ن میں کو لیسٹرو ل کی سطح کو کم کر نے میں مددگا ر ثا بت ہوتاہے ۔ آ سٹر یلیا میں کی جا نے والی اس تحقیق کے مطا بق ٹماٹروں میں پا ئے جا نے والے جُز Lycopene کی روزانہ پچیس ملی گر ام مقدار خون میں چکنا ئی کی سطح کو دس فیصد تک کم کرسکتی ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ ٹماٹر کو پکا کر کھا نا یا اس کا پیسٹ استعما ل کر نا کچے ٹما ٹر کھانے سے زیا دہ فا ئدہ مند ثا بت ہو تا ہے اور روزانہ پچا س گر ام ٹما ٹر کے پیسٹ کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بھی محفو ظ رہا جاسکتاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.