22 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:41
فرانس میں پہلے مصنوعی دل کی پیوند کاری
پیرس …فرانسیسی کمپنی نے ایک شخص کے جسم میں پہلے مصنوعی دل کی پیوندکاری کا دعویٰ کیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق مریض اب صحت یاب ہو رہا ہے۔ پیرس میں ڈاکٹروں کی ٹیم اور ایک کمپنی کے نمائندوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ16 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے 10گھنٹے طویل آپریشن کے بعد پہلے مصنوعی دل کی پیوندکاری کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ آپریشن کے بعد مصنوعی دل لگوانے والا مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہاہے۔مصنوعی دل کا وزن9 سو گرام ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ80 ہزار یورو تک رکھی جا سکتی ہے۔