تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:37

خیبرایجنسی : اب خاصہ دارفورس انسدادپولیومہم چلائیں گے

جمرود…خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودمیں پولیوورکرزکے قتل اوررضاکاروں کی جانب سے انکار کے بعد خاصہ دارفورس میدان میں اترآئی،پولیومہم خود چلانے کے اعلان کے بعد 60اہلکاروں نے تربیت بھی حاصل کرلی۔اسسٹنٹ پولیٹیکل انتظامیہ جمرودجہانگیراعظم وزیرکے مطابق تحصیل جمرودمیں انسدادپولیومہم کے دوورکرزکے قتل کے بعد رضاکاروں نے مہم چلانے سے انکارکردیاتھا۔جس کے بعد یہ ذمہ داری اب خاصہ دارفورس نے سنبھال لی ہے۔تین جنوری سے شروع ہونے والی اس مہم کے لئے 60اہلکاروں کو تربیت بھی دے دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.