9 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:35
اسٹرا بیری کھایئے اور فٹ رہئے
نیویارک… این جی ٹی…اسٹرا بیری ایک ایسا پھل ہے جو صرف غذائی اجزا سے ہی بھر پور نہیں بلکہ اس میں کئی طبی فوائد بھی موجود ہیں۔ اس ذائقے دار پھل پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو عارضہ قلب سمیت کینسر جیسے کئی مہلک امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسٹرابیری کے بارے میں خوراک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم اور minerals جسم کا مدافعتی نظام مربوط بناتے ہیں اور کئی مختلف امراض سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔