تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:2

کینو اور مالٹے کا استعمال ہائی بلڈپریشر اور نظام ہضم کیلئے مفید

کراچی …آج کل کینو اور مالٹے کا موسم ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ مالٹے کھانے سے نظام ہضم ٹھیک رہتا ہے اور یہ جلد کو بھی صحت مند رکھتے ہیں۔ کینو اور مالٹے میں وٹامن اے اور سی پایا جاتاہے۔ ان سے نظام ہضم بہتر ہوجاتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے۔کینواور مالٹے خون صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں اور وائرل انفیکشن سے بچاتے ہیں۔ دونوں پھل جلد کو صحت مند بناتے ہیں ان سے دل، گردے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف تحفظ ملتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.