تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 جنوری 2014
وقت اشاعت: 19:30

امریکا :3ہزار ڈالر میں رضاکاروں میں فلو وائرس منتقل

نیویارک…امریکا میں 3ہزار ڈالر کے عوض رضاکاروں میں فلو کا وائرس منتقل کیا جانے لگا۔امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ڈاکٹرز اپنا تحقیقاتی مطالعہ مکمل کرنے کیلئے ایسے100 رضاکار جمع کررہے ہیں ، جو 3ہزار ڈالر کے عوض اپنی ناک کے ذریعے جسم میں فلو وائرس منتقل کروائیں گے اور پھر مخصوص ماحول میں ان کا باریک بینی سے مشاہدہ کرکے فلوویکسین تیار کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.