تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 جنوری 2014
وقت اشاعت: 0:55

شوہروں کا دفتر میں دیر تک کام کرنا بیویوں کیلئے خوشی کا سبب بنتا ہے،تحقیق

نیویارک…این جی ٹی…امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے شوہر حضرات جو دفاتر میں زیادہ دیر تک کام میں مصروف رہتے ہیں ان کی بیویاں ان سے بے حد خوش رہتی ہیں۔یونیورسٹی آف کینساس کے مطابق اگر شادی کوطویل عرصے تک برقرار رکھنا ہے تو میاں بیوی کو ایک ساتھ کم سے کم وقت گزارنا چاہیے۔4 ہزار سے زائد شادی شدہ جوڑوں پر کیے جانیوالے مطالعے میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہفتے میں 50گھنٹوں سے زائد اوقات تک کام کرنیوالے مرد وں کا ان کی بیویوں سے جھگڑا بہت کم ہوتا ہے اور ان کی شادی کامیاب رہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.