تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:33

چاکلیٹ کھائیں اورذیا بیطس دور بھگائیں،نئی طبی تحقیق

لندن… این جی ٹی… میٹھی میٹھی چاکلیٹ بھلا کسے پسند نہیں ہوتی اور اب تو ماہرین نے چاکلیٹ کے دیوانوں کے لئے ایک نئی خوشخبری دی ہے۔ جی ہاں برطانوی طبی ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ چاکلیٹ کے استعمال سے ذیا بیطس کے خطرات کافی حد تک کم کئے جا سکتے ہیں۔ایسٹ اینجلا یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ میں شامل فلیونوئڈ نامی عنصر ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور فلیونوئڈ کا زیادہ استعمال انسولین اور خون میں گلوکوز کی مقدار میں بہتری لاتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ عنصر چاکلیٹ، چائے، سیب، بیریز اور گوبھی وغیرہ میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.