8 فروری 2014
وقت اشاعت: 0:52
دہی کا روزانہ استعمال ذیابیطس کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے؛نئی تحقیق
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں دہی کے روزانہ استعمال کو ذیابیطس سے حفاظت کیلئے مفید قرار دے دیا گیا ہے۔کیمبرج یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق روزانہ دہی کا ایک پیالہ کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہونے کا خطرہ 28فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ دہی کی طرح دودھ سے بنی کم چکنائی والی دیگر مصنوعات کا استعمال بھی ذیابیطس کا خطرہ 24فیصد تک کم کر دیتا ہے۔