17 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:51
بچوں کو زیادہ سلاؤ، موٹاپے سے بچاؤ؛ امریکی طبی ماہرین
نیویارک… این جی ٹی…بچوں کو موٹاپے سے بچانے کے لئے انہیں کھانے پینے سے روکنے ٹوکنے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں زیادہ سے زیادہ سُلانا شروع کر دیں۔یہ کہنا ہے امریکی ماہرین کا جنہوں نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بچوں کے نیند کے دورانیے میں اضافہ انہیں کم کھانے اور وزن کم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ سونے سے انسانی جسم میں کھانے کی اشتہا کم ہوتی ہے اور بچے فاسٹ فوڈز کی جانب راغب ہوتے ہیں جس سے نہ صرف وہ کم کھاتے ہیں بلکہ ان کے جسم میں موجود کیلوریز میں بھی کمی ہوتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے کم سوتے ہیں وہ زیادہ کھاتے ہیں اور موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اکثر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے صحتمند نظر آئیں لیکن محققین کاکہنا ہے کہ وزن میں زیادتی آگے چل کر زندگی میں بڑے طبی مسائل جیسا کہ ذیابیطس،بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور فالج جیسے خطرناک امراض کا سبب بن سکتی ہے۔