تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:11

ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچے د یگر بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں،تحقیق

لندن …جدید تحقیق کے مطابق ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچے دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو بچے کند ذہن ہوتے ہیں یاانہیں لکھنے ، پڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے والدین کو چاہئے کہ وہ انہیں وڈیو گیمز کھیلنے دیں۔تحقیق کے مطابق وڈیو گیمز کے دوران بچوں کو آوازوں اور تصویروں کو ایک ساتھ سمجھنے کے لئے اپنا ذہن استعمال کرنا ہوتا ہے جس سے ان کی ذہنی نشو و نما ہوتی ہے، وڈیو گیمز کھیلنے سے بچوں میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.