18 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:35
خوشی اور آسودگی انسان کو مُہم جو اور باہمت بنادیتی ہے
لندن… این جی ٹی…خوشی نہ صر ف صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ سوچ کی پاکیزگی بھی عطا کرتی ہے۔برطانوی ماہرینِ نفسیات نے ایک تجربے کے بعد انکشاف کیاہے کہ خوش رہنے والے افراد مہم جُو طبیعت کے مالک ہوتے ہیں جو ہمیشہ نت نئے تجربات کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسرت اور آسودگی نہ صرف انسان میں سے منفی سوچ کا خاتمہ کرتی ہے بلکہ اسے مضبوط اور باہمت بنانے میں اہم کردار بھی ادا کرتی ہے۔