تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 فروری 2014
وقت اشاعت: 9:48

لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تنخواہوں کیلئے 35کروڑروپے جاری

لاہور…لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ حکومت پنجاب نے برج فنانسنگ کے تحت35کروڑروپے جاری کردئیے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کیلئے برج فنانسنگ کے تحت 35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ، جس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو جنوری کے مہینے کی تنخواہوں کی ادائیگی ایک ہفتے کے اندر کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.