تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:9

تیز چہل قدمی مثانے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون،امریکی طبی ماہرین

کیلیفورنیا… این جی ٹی…ایسے مرد جو تیز چلنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں مثانے کے کینسر کا خطرہ کافی کم ہوجاتا ہے۔ مریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تیز چہل قدمی کرنے والے افراد میں سست روی سے چلنے والوں کے مقابلے میں مثانے کے کینسر کی رسولی کا خطرہ کم ہوتاہے۔ ماہرین کے مطابق تیزرفتاری سے چلنے والے مردوں میں خون کی رگوں کا نظام درست رہتا ہے جس سے مثانے کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ 1986ء میں شروع ہونے والی اس تحقیق کے دوران طبی ٹیم نے لوگوں کی غذا اور طرز زندگی کے سنگین امراض جیسے کینسر اور امراض قلب پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا۔ محققین کو معلوم ہوا کہ جو مرد فی گھنٹہ 3.35 میل کی رفتار سے چلتے ہیں ان میں خون کی رگوں کا نظام باقاعدگی سے کام کرتا ہے اور مثانے کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.