تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:43

زیادہ حقہ پینے سے کینسر اور دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

نیویارک …امریکامیں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق زیادہ حقہ پینے سے کینسر اور دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کی تحقیق کے مطابق حقہ یا شیشے کے زیادہ استعمال سے دل اور پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق حقے کا ایک بار استعمال بھی زکام اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے جبکہ اس کے مسلسل استعمال سے دل کی بیماری اور سرطان کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.