3 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:19
ناکام شادی ثابت ہو سکتی ہے جان کا روگ،امریکی ماہرین
نیویارک… این جی ٹی…کہتے ہیں کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا ہے اور جو نہیں کھاتا وہ بھی پچھتاتا ہے لیکن یہ لڈو کھائے جانے کے بعد راس نہ آنا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔جی ہاں امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ناکام شادیا ں مسلسل ذہنی تناؤ ک کے باعث جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنی شریک حیات سے ناخوش ہوتے ہیں ان میں مایوسی،ہائی بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ شریکِ حیات سے پریشان افراد اس ٹینشن کو اپنی زندگی کا روگ بنا لیتے ہیں جو بتدریج بلڈ پریشر بڑھانے اور دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کی جانب لے جاتے ہیں۔