4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:29
ائیر پورٹ کے قریب رہائش طبی امراض کا باعث؛نئی تحقیق
لندن… این جی ٹی…برطانوی طبی ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ائر پورٹ کے قریب رہائش اختیار کرناصحت کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بیس سال سے کسی ہوائی اڈے کے قریب رہائش پذیر افراد میں امراض ِ قلب اور فالج جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ رات بھر جاری رہنے والا شور ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں اس شور سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا لیکن رات کو نیند متاثر ہونے سے ذہنی تناؤ اور فالج کے خطرات میں کئی گنا زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔