10 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:7
پھلوں کے جوس بھی دانتوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں
نیویارک…این جی ٹی… پھلوں کے قدرتی جُوس بھی آپ کے دانتوں کو اتنا ہی نقصان پہنچاسکتے ہیں جتنا دیگر مصنوعی مشروبات پہنچاتے ہیں۔امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دانتوں کی بیرونی سطح پر موجود کیلشیم کی سطح کینو اور ایسے قدرتی جوسز میں موجود ایسڈ کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو کا جوس پینے کے بعد دانتوں پر پیسٹ لگانے سے بھی دانتوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔