تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:53

غصے میں انسان کو نظر آتا ہر جگہ سرخ رنگ،نئی تحقیق

نیویارک… این جی ٹی…غصے میں اکثر لوگوں کا چہرہ تو سرخ ہو ہی جاتا ہے لیکن انہیں حقیقت میں بھی ہر جگہ لال رنگ ہی چھایا نظرآتا ہے۔جی ہاں امریکہ کی نارتھ ڈکوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غصے میں انسان کو ایسی چیزیں سرخ نظر آنے لگتی ہیں جو نہ تو لال ہوتی ہیں اور نہ ہی نیلی۔اسی طرح کسی مشکل یا خوف کے شکار افراد بھی سرخ رنگ کے دیوانے سے ہوجاتے ہیں۔ تحقیق کے دوران لوگوں کو مختلف آزمائشوں سے گزارا گیا جس سے معلوم ہوا کہ جو لوگ سرخ رنگ کو ترجیح دیتے ہیں وہ دیگر افراد کو خطرناک سمجھتے ہیں۔تحقیق میں دلچسپ امر یہ سامنے آیا ہے کہ جب ہم کسی انسان کو غصے میں سرخ ہوتے دیکھتے ہیں تو ہمارا دماغ خودکار طور پر ہمیں وہاں سے بھاگنے کا مشورہ دے دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.