تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:45

امریکی ماہرین نے پیش کر دیا لوگوں کا بھروسہ جیتنے کا انوکھا حل

نیویارک… این جی ٹی…اگر آپ کسی کا بھروسہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس اس سے بات کرتے ہوئے اپنے دل پر ہاتھ رکھ لیں اور لوگ خود ہی آپ کا یقین کر لیں گے۔جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ جب کوئی شخص اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کوئی بات کرتا ہے تو ہمیں وہ زیادہ دیانتدار اور سچا محسوس ہوتا ہے۔اس حوالے سے رضاکاروں پر تجربات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جب لوگ اپنے دل پر ہاتھ رکھتے ہیں تو وہ زیادہ جارحانہ انداز میں سچ بولنے لگتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ اس حرکت کا مزاج پر تو کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ اس کا تعلق اخلاقیات سے ہے کیونکہ جب کوئی شخص دل پر ہاتھ رکھتا ہے تو اس کیلئے خودکار طور پر جھوٹ بولنا مشکل ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.